19 جون 2021 - 07:38
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو دیگر صدارتی امیدواروں کی مبارکباد

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی امیدواروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملت کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی ہے، اب سے ذرا دیر پہلے اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔

مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے بھی آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہوجانے پر اپنی اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ تاحال کی گئی گنتی کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ۶۲ فیصد آراء کے ساتھ دیگر امیدواروں سے کہیں زیادہ آگے اور صدارتی انتخابات کے میدان کے فاتح ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲